نریندر مودی ہوش کھو بیٹھے ،سانحہ کوئٹہ میں بھارت ملوث ہے:پرویز مشرف

نریندر مودی ہوش کھو بیٹھے ،سانحہ کوئٹہ میں بھارت ملوث ہے:پرویز مشرف
نریندر مودی ہوش کھو بیٹھے ،سانحہ کوئٹہ میں بھارت ملوث ہے:پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہوش کھو بیٹھے ہیں،سانحہ کوئٹہ میں بھارت ملوث ہے،براہمداغ بگٹی پاکستان کا غدار ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی نریندر مودی ہوش کھو بیٹھے ہیں،میری نظر میں بھارتی وزیر اعظم پاگل ہوگیا ہے،براہمداغ بگٹی پاکستان کا غدار ہے،ملک کا غدار مودی کو مبارکباد دے رہا ہے،بلوچوں کے ترجمان بننے والے ڈیرہ بگٹی تو آ نہیں سکتے،اکبر بگٹی کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا گیا،کوئی حادثہ ہوسکتا ہے،ان کی موت پر افسوس ہے،ایک غدار شخص بلوچ قوم کا نمائندہ کیسے ہوسکتا ہے،اکتوبر میں ہوسکتا ہے میں واپس آ جاﺅں،آئندہ ماہ علاج کیلئے امریکا جاﺅں گا،بینک اکاﺅنٹ منجمد ہے اسے استعمال نہیں کرسکتا ،پراپرٹی میرے نام ہے اور اسے فروخت نہیں کرسکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر پاکستان ہمیشہ آواز ٹھائے گا ،پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کو کشمیر پر بات چیت کی دعوت دی ہے:اعزاز چوہدری
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے لوگوں کو استعمال کرتا رہتا ہے،نوے فیصد یقین ہے سانحہ کوئٹہ میں بھارت ملوث ہے۔دشمن افغانستان میں شمالی اتحاد کو ہمارے خلاف استعمال کرتا ہے،بھارت افغانستان میں ”خاد“کو استعمال کرتا ہے،سارک کانفرنس میں چودھری نثار نے اچھا بیان دیا،نائن الیون کا منصوبہ اسامہ نے بنایا تھا،میری نظر میں وہ دہشتگرد تھا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں کس طرف جارہے ہیں،الیکشن کمیشن میں تبدیلیاںلائی گئیں تو 2018ءکا الیکشن جیت جاﺅں گا۔

مزید :

قومی -