وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز پیر سید صدرالدین شاہ کا ریاض میں مختلف اوورسیز کیمپس کادورہ

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز پیر سید صدرالدین شاہ کا ریاض میں مختلف اوورسیز ...
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز پیر سید صدرالدین شاہ کا ریاض میں مختلف اوورسیز کیمپس کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے ریاض پہنچنے کے بعد مختلف اوورسیز کیمپس کے دورے کئے اور حالیہ لیبر بحران سے متاثرہ پاکستانیوں سے ملے اور ان کے مسائل پر بات چیت کی۔ متاثرہ پاکستانیوں کے مطالبہ پر وفاقی وزیر نے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کو متاثرین جن کے پاسپورٹس کی مدت ختم ہوگئی ہے ان کے پاسپورٹس بلا معاوضہ تجدید کئے جائیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کے ساتھ سفیر پاکستانی منظورالحق، او پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل حبیب الرحمن اور سفارتخانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے ہم وطنوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے مسائل کا حل تلاش کریں۔ وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران متعلقہ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان سے بات چیت کرکے پاکستانی متاثرین کے مسائل جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کے ہم وطن متاثرین کے امور جلد حل ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر جو ان دنوں 10 روزہ دورے پر سعودی عرب ہیں نے کہا کہ وہ دوسرے شہروں میں بھی متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کریں گے اور مسائل کے جلد حل کیلئے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ان سے جلد از جلد امور طے کرنے کی درخواست کریں گے۔ شاہ راشدی نے کہا کہ ان کا یہ دورہ متاثرین کے مسائل کے حل کی کوششوں کے لئے ہے۔

مزید :

عرب دنیا -