انجمن تحفظ صارفین نے انٹرنیٹ کے ذریعے محفوظ خریداری کے صحیح طریقے جاری کردئیے

انجمن تحفظ صارفین نے انٹرنیٹ کے ذریعے محفوظ خریداری کے صحیح طریقے جاری ...
 انجمن تحفظ صارفین نے انٹرنیٹ کے ذریعے محفوظ خریداری کے صحیح طریقے جاری کردئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (محمد اکرم اسد) انجمن تحفظ صارفین نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ ملاوٹی اور نقلی سامان خریدنے والے اپنے فیصلے کے خود ذمہ دار ہوں گے، یہ دولت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔ انجمن نے انٹرنیٹ کے ذریعے محفوظ خریداری کے صحیح طریقے جاری کئے۔ ویب سائٹ پر معلومات فارم ہونے کا مطالبہ اور سودا جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش پر فوراً خبردار ہوجانا چاہیے۔ علاوہ ازیں کریڈٹ کارڈ کی معلومات طلب کرنا بھی شک و شبہ کا باعث ہوتا ہے۔ اس سے ہوشیار رہا جائے۔ انجمن نے صارفین سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی بھی معاملہ کرنے سے پہلے سامان واپس کرنے اور اداشدہ رقم کی واپسی کا طریقہ ضرور معلوم کرلیں، یہ بھی دریافت کرلیں کہ ایسا کرنے پر انہیں کوئی نقصان تو نہیں ہوگا۔

مزید : عرب دنیا