ٹرمینٹر اور اوتار کے خالق جیمزکیمرون62سال کے ہو گئے

ٹرمینٹر اور اوتار کے خالق جیمزکیمرون62سال کے ہو گئے
ٹرمینٹر اور اوتار کے خالق جیمزکیمرون62سال کے ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالی ووڈ کے مشہور ڈائیریکٹر ،رائٹر اور پروڈیوسر جیمز کیمرون 62سال کے ہو گئے۔کینڈامیں 16اگست 1954کو پیدا ہونے والے کیمرون کا پورا نام جیمزفرانسس کیمرون ہے۔
جیمز کیمرون نے فنی کیرئیر کا آغاز1980میں بیاونڈ دی سٹارز کی ہدایت کاری سے کیا ،لیکن ان کو شہرت 1984میں ٹرمینٹر سے ملا جس کو وہ رائٹر اور ڈائیرکٹر خود تھے،1986مین ایلین کی کامیابی نے ان کے سائنس فکشن کام کو ایک نئی جدت بخشی ۔
1990میں انہوں نے لائٹ سٹروم کے نام سے اپنی خود کی پرڈوکشن کمپنی کھول دی ۔1997میں انہوں نے پھر ایک بار ٹائی ٹینک کو ڈاےئریکٹ اور لکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔2009میں انہوں نے اوتار کو لکھا بھی اور ڈائریکٹ کر کے دوسرے ہدایت کاروں کے لیے نیا چیلنج پیدا کر دیا۔
65دیگر ایوارڈز کے علاوہ ان کے پاس تین آسکرز بھی ہیں ،ان کو تینوں آسکرز ٹائی ٹینک سے ملے جو انہوں نے بہترین ہدایت کاری ،بہترین فلم ایڈیٹنگ اور بہترین فلم کی وجہ سے ملے۔
جیمز کیمرون آج کل اوتار کی سیریز بنانے میں مصروف ہیں ،جس کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔

مزید :

تفریح -