آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  



برج حمل

16اگست بدھ۔ شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق نئے منصوبے تشکیل پا سکیں گے۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ حکام بالا کا تعاون کیرئیر میں بہتری لائیگا۔

برج ثور

16 اگست بدھ۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر بے جا انحصار نہ کریں بلکہ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ملازمت کے حصول میں کوشاں رہیں گے۔

برج جوزا

16 اگست بدھ۔ دوسروں کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔ آج ملنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہونگی آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

برج سرطان

16 اگست بدھ۔ تلخ کلامی اور تناﺅ کے ماحول کے بعد ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ آرام کرنے سے طبیعت میں تازگی آئے گی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

برج اسد

16 اگست بدھ۔ تجدید مراسم ہو سکیں گے اور کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔

برج سنبلہ

16 اگست بدھ۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔

برج میزان

16 اگست بدھ۔ کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ ماضی کی کسی پرانی غلطی کو داہرنے کی کوشش نہ کریں۔ سفر کرنے کا ارادہ فی الحال ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔

برج عقرب

16 اگست بدھ۔ دور دراز کے مقام سے کوئی اہم خبر ملے گی۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ کسی خاص مقصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔مخالفین سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

برج قوس

16 اگست بدھ۔ کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ شریک کار یا کسی دوست کے ساتھ مالی لین دین کرتے وقت تحمل مزامجی سے کام لیں۔سفر پیش آسکتا ہے۔

برج جدی

16 اگست بدھ۔ آرائش و سجاوٹ وغیرہ کی طرف رجحان ہوگا۔ رومانوی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسرے کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

برج دلو

16 اگست بدھ۔ کام کی زیادتی سے اجتناب برتیں روزمرہ معمولات میں اعتدال کا رویہ اختیار کریں ۔ مالی معاملات حسب منشاءحل ہونگے۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

برج حوت

16 اگست بدھ۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔ رومانوی امور کی طرف رجحان رہے گا۔

مزید : مخفی علوم


loading...