نواز شریف سے بوکھلاہٹ میں ہونے والی غلطی کا فائدہ عمران خان کو ہو گا ،میڈیا کے کچھ حلقوں نے سابق وزیر اعظم کو مظلوم بنانے کی کوشش کی :حامد میر

نواز شریف سے بوکھلاہٹ میں ہونے والی غلطی کا فائدہ عمران خان کو ہو گا ،میڈیا ...
نواز شریف سے بوکھلاہٹ میں ہونے والی غلطی کا فائدہ عمران خان کو ہو گا ،میڈیا کے کچھ حلقوں نے سابق وزیر اعظم کو مظلوم بنانے کی کوشش کی :حامد میر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے نوازشریف نے بوکھلاہٹ میں ایسی غلطی کردی، جس کا سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا،میڈیا کے کچھ حلقو ں نے سابق وزیراعظم کو کافی مظلوم پیش کرنے کی کوشش کی ۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے  کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کا سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو پہنچا ہے،نواز شریف نے اس ریلی کے دوران جو گفتگو کی ہے،اس گفتگو کا زیادہ ترہدف سپریم کورٹ کے پانچ جج رہے ہیں،ساتھ ہی ساتھ وہ عمران خان کا نام لئے بغیر اس پر بھی تنقید کرتے رہے،میڈیا کے کچھ حلقو ں نے سابق وزیراعظم  کو کافی مظلوم پیش کرنے کی کوشش ہے اور ان کی اس طرح کوریج کی جیسے وہ واقعی انقلاب لے کر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ مشن کا عمران خان کو فائدہ اس طرح ہوا کہ وہ ٹی وی چینلز جنہوں نے عائشہ گلا لئی معاملہ کو اٹھایا تھا جیسے ہی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے ریلی شروع ہوئی تو عائشہ گلا لئی غائب ہوگئی،عائشہ گلی لئی اتنا بڑا ایشو نہیں تھا لیکن اس کو بنانے کی کوشش کی گئی،لسی میں پانی ڈالا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک تو عمران خان کو فائدہ یہ ہوا کہ لوگ عائشہ گلا لئی کا معاملہ بھول گئے،دوسرا فائدہ کلثوم نواز کو ہوا کیونکہ اس جی ٹی روڈ کے بہت سے اینگلز ہیں، نواز شریف نے بہت بڑی بڑی قوتوں کو ناراض کرنے کی کوشش کی ہے،اس کا اصل فائدہ حلقہ 120میں ضمنی الیکشن میں ہوگا یہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس کا فائدہ کلثوم نواز کو ضرور ہو گا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...