لبنان کے علاقے عرسال سے اہل الشام بریگیڈز کا انخلاء شروع

لبنان کے علاقے عرسال سے اہل الشام بریگیڈز کا انخلاء شروع

  



بیروت(این این آئی)لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے شہر عرسال سے عسکری تنظیم اہل الشام بریگیڈز کے جنگجوؤں اور ان کے گھر والوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے۔اہل الشام بریگیڈز کا لبنانی جانب کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت تنظیم کے ارکان کو جرود عرسال سے بسوں کے ذریعے مشرقی قلمون کے علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگیڈز کے ترجمان عمرالشیخ نے بتایا کہ معاہدے کا متن اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ اہل الشام بریگیڈز کے تمام ارکان ، ان کے اہل خانہ اور لبنان میں وادی حمید پناہ گزین کیمپ میں موجود شامیوں میں سے جو کوئی بھی خواہش رکھتا ہو۔

اْسے مشرقی قلمون منتقل کر دیا جائے ، اس دوران انفرادی اسلحے اور صلیب احمر کی ٹیم کے ارکان بھی ہمراہ ہوں گے۔عمر الشیخ نے 35 بسوں کے وادی حمید کیمپ پہنچنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ مشرقی قلمون جانے کے خواہش مند جنگجوؤں اور شہریوں کی تعداد 2600 سے زیادہ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...