جرمنی میں نازی سلیوٹ کرنے پرامریکی سیاح کی پٹائی

جرمنی میں نازی سلیوٹ کرنے پرامریکی سیاح کی پٹائی

  



برلن(این این آئی)جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں نشے میں مدہوش ایک امریکی سیاح کو نازی سلیوٹ کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ پیش آئے واقع میں امریکی سیاح نے متعدد مرتبہ ہاتھ اٹھا کر نازی انداز میں سلیوٹ کیا۔ ڈریسڈن پولیس کے مطابق یہ شخص معمولی زخمی ہے اور اس سے کالعدم تنظیم کی علامات استعمال کرنے کے جرم میں تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس امریکی سیاح پر تشدد کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے جسے کسی کو جسمانی نقصان پہنچانے کے الزامات کا سامنا کرنا ہو گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...