ایرانی ڈرون کی امریکی ایئر کرافٹ کے قریب پرواز

ایرانی ڈرون کی امریکی ایئر کرافٹ کے قریب پرواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آن لائن) امریکی نیول فورسزسینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وسطی ایشیا کے حوالے سے جاری آپریشن کے دوران بین الاقوامی سمندر میں ایک ایرانی ڈرون نے امریکا کے ائیر کرافٹ کیریئر سے صرف 1000 فٹ کی دوری سے غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ پرواز کی۔ ترجمان لیفٹننٹ ایان مک کاننوفی کا کہنا تھا کہ ایرانی ڈرون نے غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ اقدام کیا جیسا کہ وہ نیویگیشن لائٹس کے بغیر یو ایس ایس نیمیٹس کے قریب سے گزرا۔انہوں نے کہا کہ ڈرون کے آپریٹر نے ریڈیو پر کی جانے والی درخواست کا جواب بھی نہیں دیا۔رواں سال امریکی حکام نے امریکن اور ایرانی میری ٹائم فورسز کے درمیان متعدد غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ انداز میں آمنے سامنے آنے کی شکایات کیں۔
گذشتہ ہفتے منگل کے روز امریکی حکام نے کہا تھا کہ ایک ایرانی ڈرون اس وقت امریکی جنگی طیارے کے قریب آیا جب وہ ایئر کرافٹ کیریئر پر لینڈ کرنے والا تھا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ 2017 میں اب تک کا 13واں ایسا واقعہ تھا۔ایان مک مکاننوفی کا کہنا تھا کہ ڈرون پر لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹکرا کا باعث ہوسکتا تھا اور یہ بین الاقوامی میری ٹائم کسٹم اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گذشتہ دونوں ایران کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران سابق صدر باراک اوباما کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جو ایران کے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے حوالے سے تھا۔

مزید :

عالمی منظر -