پورٹ قاسم کو فائرڈ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ نومبر میں کام شروع کردیگا ، 660میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

پورٹ قاسم کو فائرڈ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ نومبر میں کام شروع کردیگا ، ...

  



اسلام آباد (اے پی پی) پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ رواں سال نومبر میں کام شروع کردے گا جس سے660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پورٹ قسم پر نیوی گیشن چینل اور ان لوڈنگ جیٹی کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ منصوبوں کے لئے ڈیزائن کے مطابق نیوی گیشن چینلکی لمبائی 4کلومیٹر اور چوڑائی 150 میٹر ہے جس سے 50 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن ایچ کے گزارنے کی گنجائش ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے اور پہلے یونٹ سے نومبر میں بجلی کی پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ دوسرے یونٹ سے آئندہ سال مارچ تک پیداوار شروع ہو جائے گا۔ دونوں یونٹوں کی تکمیل سے قومی گرڈ میں 1320 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بجلی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے اور اس ضمن میں متعدد منصوبوں کا آغاز کیا گیا جن میں سے کئی منصوبے مکمل جبکہ باقی ستمبر اور تکمیل کے مراحل میں ہے۔ چند ہفتے قبل ساہیوال کول پاور پلانٹ کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے جس سے قومی گرد میں 1320میگاواٹ بجلی شامل ہو گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...