شیر ایوب خان تین سال کیلئے سمیڈاکے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقر

شیر ایوب خان تین سال کیلئے سمیڈاکے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقر

  



لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق شیر ایوب خان کو تین سال کی مدت کیلئے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اور شیر ایوب خان نے متذکرہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کر تے ہوئے اپنے عہدے کا چار ج سنبھال لیا ہے۔شیر ایوب خان ایک سینئر سول آفیسر کے طور پر مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ بطور سول آفیسر، وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سینئر جوائینٹ سیکرٹری کی حیثیت سے اہم فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری کے طور پر اپنی خدمات کی انجام دہی کے دوران انکے پاس 2014 سے2015 تک نیشنل پراڈکٹوٹی آرگنائزیشن (این پی او) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اور مئی 2016 سے اپریل 2017 تک سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدہ کا اضافی چار ج بھی رہا ہے۔

یاد رہے کہ شیر ایوب کی حالیہ تعیناتی سے قبل سمیڈا کے جنرل مینیجر فواد ہاشم ربانی اضافی طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے وہ اب سمیڈا کے سنٹر ل سپورٹ ڈویژن کے جنرل مینیجر کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

مزید : کامرس