لائبہ خان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

لائبہ خان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل لائبہ خان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا،ہیکر نے لائبہ خان کے دوستوں کو میسجز کرکے موبائل بیلنس منگوانا شروع کردیا۔ لائبہ خان کا فیس بک اکاؤنٹ گزشتہ دنوں ہیک کرلیا گیا تھالائبہ خان کے دوستوں نے لائبہ خان کو فون کرکے بتایا کہ اس ہیکر نے انہیں لائبہ خان بن کر میسجز کئے ہیں کہ میں لاہور سے باہر کسی گاؤں میں آئی ہوئی ہوں جہاں موبائل بیلنس نہیں مل رہا اس لئے اسے موبائل بیلنس بھیجا جائے ان کے بہت سارے دوستوں نے تو باقاعدہ لوڈ کروابھی دیا۔لائبہ خان کا کہنا ہے کہ یہ ہیکرز جو ان کے دوستوں کو ایسے میسجز کررہا ہے وہ بہت جلد اس ہیکرکے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کروا رہی ہیں۔
اور میری اپنے فینز اور دوستوں سے گذارش بھی ہے کہ وہ میرے اس اکاؤنٹ سے آنے والے میسجز پر توجہ نہ دیں بلکہ اس کو فیس بک انتظامیہ کو رپورٹ بھی کریں تاکہ یہ ہیکرز میرا اکاؤنٹ استعمال کرکے کسی کو بلیک میل نہ کر سکیں اور نہ ہی کسی کو کوئی نقصان پہنچا سکیں۔اس سے قبل بھی بہت سارے اداکاروں اور گلوکارو ں کے فیس بک اکاؤنٹس بھی ہیک کرکے ان کے فینز اور دوستوں سے موبائل لوڈ منگوانے کی شکایات آچکی ہیں۔

مزید :

کلچر -