فوک گائیکی میری زندگی ہے،گلوکار ذوالفقار عارف لوہار

فوک گائیکی میری زندگی ہے،گلوکار ذوالفقار عارف لوہار

  



لاہور(شوبز رپورٹر) گلوکار ذوالفقار عارف لوہار نے فوک گائیکی سے وابستہ نئے گلوکاران کے لئے فوک اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا۔ فوک اکیڈمی سے نئے ٹیلنٹ کی پروموشن کے لئے راہیں نکالی جائیں گی۔ گلوکار ذوالفقار عارف لوہار1989ء سے بابائے فوک عالم لوہار اور عارف لوہار کی فوک گائیکی کو سن کر ان سے روحانی وابستگی کرتے ہوئے اکثر کہتا ہے۔ فوک گائیکی میری زندگی ہے۔ گلوکار ذوالفقار عارف لوہار کے دو والیم TP GOLD کی طرف سے مارکیٹ میں موجود ہیں۔ گلوکار ذوالفقار عارف لوہار اپنی دیرینہ خواہش کی تکمیل کی خاطر گلوکار عارف لوہار کی نگرانی میں رہتے ہوئے آرٹ پروڈکشن ہاؤس کے زیر اہتمام اپنے نئے البم ’’ تیریاں‘‘ موسیقار اشفاق علی کی نگرانی میں تیاری کے آخری مراحل میں مصروف ہے۔ جو بڑی عید پر ریلیز کردیا جائے گا۔

مزید : کلچر