نئے آنے والوں کو سینئرز کے تجربات سے ستفادہ کرنا چاہیے،مایا سونو خان
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل مایا سونو خان نے کہاہے کہ فلم میں کوئی برائی نہیں ہے اچھا کام ہوگا تو ضرورکروں گی ۔پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں جو حقوق مردوں کوحاصل ہیں عورتوں کو ان سے محروم رکھا جا تا ہے جبکہ اسلام نے عورت اور مرد کو برابرقرار دیا ہے ۔مایا سونو خان نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باشعور عورت کو ہر جگہ جنس اور نسلی معیار کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو سخت زیادتی کے مترادف ہے جبکہ دیگر ممالک میں عورتوں کو مردوں سے زیادہ حق دیا جاتا ہے جس سے وہاں کی عورتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارے ہاں عورت کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو اپنے رویے کو پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور معاشرے میں پیار محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ایک سوال کے جواب میں مایا سونو خان نے کہاکہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ۔
صرف اچھااور پرفارمنس والا کردار قبول کرتی ہوں اور دھڑ دھڑاڈرامے حاصل کرنے کے سخت خلاف ہوں۔ انہوں نے کہاکہ شوبز میں نئے آنے والوں کو ٹی وی کے اکیڈمی کی حیثیت رکھنے والے سینئر فنکاروں کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ان کے کام میں خوبصورت اور نکھار آسکیں ۔