گائیکی کے شعبہ کی مظبوطی کیلئے حکومتی اقدامات ضروری ہیں ،رفیق حسین

گائیکی کے شعبہ کی مظبوطی کیلئے حکومتی اقدامات ضروری ہیں ،رفیق حسین

  



لاہور(فلم رپورٹر )بین الاقوامی شہرت کے حامل موسیقار و گلوکاررفیق حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں کہیں گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری جیسی مشکلات کا شکار نہ ہو جائے۔رفیق حسین نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں۔

لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔

مزید : کلچر