فلمسازی کے فروغ کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم ہونا چاہیے ،سید فیصل بخاری

فلمسازی کے فروغ کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم ہونا چاہیے ،سید فیصل بخاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر سید فیصل بخاری نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فلمسازی کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے جس کے تحت فلمساز فلموں میں سرمایہ کاری کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور پاکستان میں فلمیں بننے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو گا جس سے روائتی فلمسازوں کے ساتھ نئے فلمساز اور اداکار بھی سرمایہ کاری کریں گے ۔

مزید : کلچر