ہالی ووڈ کے ’’بیٹ مین‘‘ کی 44ویں سالگرہ

ہالی ووڈ کے ’’بیٹ مین‘‘ کی 44ویں سالگرہ

  



نیویارک(شوبز ڈیسک))ہالی ووڈ کی مشہورسیریز ’’بیٹ مین ‘‘کے نئے ہیرو ’’بین افلیک‘‘44 سال کے ہوگئے ،کیلفورنیا سے تعلق رکھنے والے بین 15اگست1972کو بیرکیلے میں پیداہوئے ان کا پورا نام بنجمن گیز افلیک بولڈٹ ہے ۔بین شروع سے ہی فلمی دنیا میںآنا چاہتے ہیں ،ان کی شوبز میں انٹری 1984میں ایک کمرشل سے ہوئی جس میں ان کے ساتھ میٹ ڈیمن بھی اپنے کیرئیرکا آغاز کیا،فلمی دنیا میں ان کی انٹری 1993میں’’ ڈیز اینڈ کنفیذوڈ‘‘ سے ہوئی۔

،ان کی شہرت کی بلندیوں پر ’’پرل ہاربر‘‘ ،’’آرماگیڈن ‘‘او’’ر شیکسپیر ان لو‘‘ جیسی فلموں نے پہنچایا۔بین افلیک کے پاس آسکر کے دوایوارڈز ہیں ،جن میں ایک انہوں نے ’’گڈ ول ہنٹنگ‘‘ اور دوسرا’’ آرگو‘‘ سے حاصل کیا۔بین 2016میں’’ بیٹ مین ورسز سپرمین‘‘ میں دیکھے گئے تھے جب آج کل وہ ’’دی بیٹ مین ‘‘او’’ر جسٹس لیگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔افلیک اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے لکھاری اور کئی ڈراموں کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...