ایشوریہ اور ابھیشک کا فلم’’ ابھیمان ‘‘کے ری میک میں کام سے انکار

ایشوریہ اور ابھیشک کا فلم’’ ابھیمان ‘‘کے ری میک میں کام سے انکار
 ایشوریہ اور ابھیشک کا فلم’’ ابھیمان ‘‘کے ری میک میں کام سے انکار

  



ممبئی (شوبز ڈیسک بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن نے مشہور فلم’’ ابھیمان ‘‘کے ری میک میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فنکاروں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک لائیو انٹریکشن کے دوران ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا ابھیمان کا ری میک بننا چاہئے جس پر ابھیشک بچن کا کہنا تھا ابھیمان غیر معمولی فلم ہے ۔میرے والدین کی سب فلموں میں یہ میری پسندیدہ ہے مگر اس کا ری میک بنانا کافی مشکل ہوگا ۔ ابھیشک کا مزید کہنا ہے کہ حال ہی میں اس فلم کی مجھے اور ایشوریہ کو پیشکش ہوئی ہم دونوں کا یہی خیال ہے کہ ہم اس کا حصہ نہیں بن سکتے

مزید : کلچر


loading...