فلم’’ اینابیل ٹو ‘‘ ساڑھے تین کروڑ ڈالرز کے ساتھ باکس آفس پر چھا گئی

فلم’’ اینابیل ٹو ‘‘ ساڑھے تین کروڑ ڈالرز کے ساتھ باکس آفس پر چھا گئی
 فلم’’ اینابیل ٹو ‘‘ ساڑھے تین کروڑ ڈالرز کے ساتھ باکس آفس پر چھا گئی

  



لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) امریکی باکس آفس پر ڈراؤنی گڑیا کی دہشت ہالی وڈ فلم’’ اینا بیل ٹو‘‘ نے ساڑھے تین کروڑ ڈالرز کی کھڑکی توڑ کمائی کرکے تاریخی ڈرامہ فلم ڈنکرک کا سحر توڑ دیا۔ باکس آفس پر اینابیل ٹو کا پہلا نمبر۔دوہزار چودہ میں آئی فلم اینابیل کا سیکوئل ہے اینابیل کری ایشن، فلم اس جمعے کو سنیماؤں میں آئی اور کھڑکی توڑ کمائی کی۔ چند ہی دنوں میں پراسرار گڑیا نے ایسا جادو چلایا کہ شائقین سحرزدہ ہوگئے۔ فلم اب تک ساڑھے تین کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔ دہشت ناک مناظر کے باوجود بچے بڑے اسے خوب پسندکررہے ہیں۔ رواں ہفتے دوسرے نمبر پر رہی کئی ہفتوں سے باکس آفس پر راج کرنے والی فلم ڈنکرک۔ فلم نے مزید سمیٹے سوا کروڑ ڈالرز ۔تیسری پوزیشن پر ننھی منی گلہریاں اور ان کے دوست ہیں جنہوں نے سفاک میئر سے اپنے آشیانے یعنی پارک کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، فلم نے کیا لگ بھگ نوے لاکھ ڈالرز تک کا بزنس جبکہ رواں ہفتے ٹاپ فائیو میں چوتھے پر دی ڈارک ٹاور اور پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی دی ایموجی مووی۔

مزید : کلچر