پاکستان دو قومی نظریے کے تحت قائم ہوا، سیکولر نہیں بننے دینگے، حنیف جالندھری

پاکستان دو قومی نظریے کے تحت قائم ہوا، سیکولر نہیں بننے دینگے، حنیف جالندھری

  



ملتان (سٹی رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ و جامعہ خیر المدارس ملتان کے مہتمم مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اسلامی ریاست کے طور پر قائم ہوا تھا، دو قومی نظریہ کے تحت قائم مملکت پاکستان کو سیکولر نہیں بننے دیں گے۔ پاکستان صرف اسلام کے نظریہ حیات کے تحت قائم ہوا اسے سیکولر بنانے کا دعویٰ کرنے والے آئین کی خلاف ورزی اور قیام پاکستان کے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

مقصد کی نفی کررہے ہیں، سیکولر عناصر کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ خیر المدارس ملتان میں منعقدہ جشن ا?زادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس کے طلباء4 ،علماء پاک فوج کی طرح مملکت اسلامیہ پاکستان کے جانثار سپاہی ہیں، مدارس اور علماء کبھی پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے جبکہ اسے حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔ پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص ختم یا کمزور اور مجروح نہین ہونے دیں گے، پاکستان کا دوام و بقاء اس کے نظریہ کے ساتھ وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کے بعد پاکستان ہی اسلامی نظریاتی ریاست ہے، حکومت اسلامی نظریہ کی تعلیم عام کرے اور نظریہ کو فروغ دے تاکہ نئی نسل اس سے روشناس ہو۔ انہوں نے کہا کہ مدارس نظریہ پاکستان کو فروغ دینے کے ساتھ نظریاتی افراد سازی کا بھی کام سرانجام دے رہے ہیں، شہدائے پاکستان کا ہم پر قرض ہے اس لئے ہمیں پاکستان کو صرف اسلامی فلاحی اور خوشحال ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا گیا، یہ لازوال قربانیوں کے بعد ملا اور 7 لاکھ شہداء نے وطن کے قیام کیلئے نہیں صرف اسلامی مملکت کے قیام کیلئے قربانی دی، ہمیں قیام پاکستان کے مقصد کو پورا کرنا ہوگا۔ تقریب میں جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا نجم الحق، مولانا عبدالمنان، مفتی محمد عبداللہ، مولانا محمد عابد مدنی، قاری محمد اقبال رحیمی، مفتی عبدالحکیم، مولانا عمر فاروق سیال، مولانا شمشاد احمد، مولانا خورشید احمد، قاری محمود احمد، قاری محمد اسحاق، قاری ضیاء، قاری بلال، مولانا میمون احمد جالندھری اور مولانا شمس الحق جالندھری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ قبل ازیں تقریب میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے طلباء کے مابین تقریری مقابلہ بھی کیا گیا۔ جامعہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری و دیگر اساتذہ نے پرچم کشائی بھی کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...