پٹواریوں کی جنوبی پنجاب میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری ‘ سائلوں کو دشواری

پٹواریوں کی جنوبی پنجاب میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری ‘ سائلوں کو دشواری

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)انجمن پٹواریان پنجاب کی اپیل پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔قلم چھوڑ اور تالہ بند ہڑتال کیوجہ سے ملتان کے سینکڑوں شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران صرف ضلع ملتان میں ہزاروں شہریوں کو مینوئیل فرد ملکیت،عکس شجرہ فرد برائے ضمانت نامہ ودیگر امور کیلئے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہے،انجمن پٹواریان پنجاب کی ہڑتال کے باوجود صوبائی حکومت ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں،اس صورتحال میں انجمن پٹواریان پنجاب نے کنونشنز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،اس سلسلے کا دوسرا کنونشن آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...