رجسٹری برانچ ہڑتال، 5سو سے زائد اراضی کیسز کی رجسٹریشن کا عمل معطل

رجسٹری برانچ ہڑتال، 5سو سے زائد اراضی کیسز کی رجسٹریشن کا عمل معطل

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر کی جانب سے رجسٹری برانچ پر چھاپے کے بعد اہل کاروں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ گزشتہ 4روز کے دوران رجسٹری برانچ کے تمام امور ٹھپ ہو کر رہ چکے ہیں۔ جس کیوجہ اراضی رجسٹریشن کا عمل معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

بتایا گیا ہے گزشتہ 4روز کے دوران 500سے زائد مالکان کے کیسز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔یہ اراضی مالکان منتقلی جائیداد پر عائد تمام ٹیکسیز بھی ادا کرچکے ہیں۔ لیکن 4روز گزرنے کے باوجود متعلقہ آفسران ان کیسز کو منظور کرنے کا فیصلہ نہیں کرسکے۔ دوسری جانب رجسٹری برانچ کے اہل کاروں نے بھی انٹی کرپشن اسیبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر کے بے جا چھاپوں کے خلاف احتجاجی طور پر کام بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رجسٹری برانچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...