آئندہ مخلوط حکومت بننے کے واضح امکانات ہیں‘ غلام فرید کوریجہ

آئندہ مخلوط حکومت بننے کے واضح امکانات ہیں‘ غلام فرید کوریجہ

  



صادق آباد، عالی والا، مٹھن کوٹ(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) آئندہ حکومت مخلوط بننے کے امکانات ہیں، نوازشریف نے اپنے چہیتوں کو نوازا ہے، اداروں کیخلاف بیان بازی نامناسب ہے ،سپریم کورٹ نے نوازشریف کا کرپشن کیس نیب کے سپرد کر دیا ‘حلقہ این اے 120کے الیکشن میں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

شکست کے ڈر سے جی ٹی روڈ مارچ کیا گیا ‘احتساب سب کا بلا امتیاز ہونا چاہیے ، ملک میں کرپشن کے خاتمہ سے جمہوریت کا استحکام ممکن ہے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایاجائے آئین کی دفعہ 62اور63پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار چےئرمین تحریک فرید پاکستان و سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے گزشتہ روز پریس کلب صادق آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انھوں نے کہاکہ کوئٹہ بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں کے پی کے اور بلوچستان پر ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے مزارات امن کے داعی ہیں پنجاب میں عرس پر پابندی عائد کی گئی ہے 10ستمبر کوکوٹ سبزل سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے خواجہ غلام فرید کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے لانگ مارچ میں عوام جو ق در جوق شامل ہوں گی۔ لانگ مارچ صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ جس سے اہل تخت لاہور کے اوسان خطا ہو جائیں گے۔صوبہ سرائیکستان کے قیام میں جدوجہد میں شامل پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ کے خلاف پولیس گردی، انکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم علی العلان کہتے ہیں کہ اللہ وسایا خان لنگاہ کے خلاف سازش کرنے والے کوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ہم کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے اس موقع پر جام فیض اللہ، ملک عبدالکریم سندیلہ، عبدالرشید سندیلہ، مرید حسین سندیلہ، محمد شہزاد، غلام فرید سندیلہ، غلام فرید ڈینہ، فیض کریم بھٹی، قاسم حسین ارائیں، محمد اجمل موجود تھے۔دریں اثناء ملک کی بدلتی ہوئی صورت حال اور انتہاپسندی کی وجہ سے پاکستانی معاشرے میں بے چینی اور انتشار جیسے معاملات پر باہمی مشاورت کیلئے پاکستان مشائخ اتحاد کونسل کا خصوصی اور اہم اجلاس دربارحضرت خواجہ غلام فریدؒ مٹھن کوٹ ضلع راجن پور پر آج16اگست بروز بدھ کو منعقد ہوگا جس میں پاکستان بھر سے مختلف مزارات کے گدی نشین، سجادگان اور مشائخ شرکت کرین گے اجلاس کی صدارت سجادہ نشین دربار فریدؒ و چیئرمین سپریم کونسل پاکستان مشائخ اتحاد کونسل پاکستان خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کریں گے قصر فریدؒ کے مرکزی ترجمان حبیب الرحمن فریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت تصوف کی اہمیت اور صوفیاء4 کرام کی تعلیمات کے فروغ کیلئے کام شروع ہوگیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...