نواز شریف کا63,62کا شکار ہونا مکافات عمل ہے، راجہ پرویز

نواز شریف کا63,62کا شکار ہونا مکافات عمل ہے، راجہ پرویز

  



لاہور(اے ای این ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف سمجھتے تھے پیپلزپارٹی والے 62،63شق کا شکار ہوں گے لیکن آج نواز شریف خود 62،63شق کا شکار ہیں ،یہ مکافات عمل ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ 62،63 آمر کی شق سیاستدانوں کو بلیک میل کرنے کے لیے تھی،ہم نے کہا تھاکہ اس شق کو (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

آئین سے نکالنا چاہیے لیکن میاں صاحب شق نہ نکالنے پر اڑے رہے کہ شق کو ہر حال میں آئین کا حصہ رہنا چاہیے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے اوپر ریفرنسز ہوئے تو ہمارے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے، یوسف رضا گیلانی کو خط نہ لکھنے پر نا اہل کیا گیا،خط لکھ دیا گیا تو اس میں سے کچھ نہیں نکلا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے نام تو ابھی بھی ای سی ایل میں ہیں،نواز شریف کا نام تو ای سی ایل میں بھی نہیں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو اصل شکل میں لانے کے لئے پیپلز پارٹی نے کردار ادا کیا،آئین و قانون پر چلنا ہی ہماری منزل ہے۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کے بیانات پر 20 کروڑ عوام نے اپنی توہین محسوس کی ۔

راجہ پرویز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...