جامعہ زکریا ‘ ایم ایس سی میتھ ‘ باٹنی اور ایم اے اردو کے نتائج کا اعلان

جامعہ زکریا ‘ ایم ایس سی میتھ ‘ باٹنی اور ایم اے اردو کے نتائج کا اعلان

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے ایم ایس سی میتھ‘ایم اے اردو‘ایم ایس سی باٹنی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم ایس سی میتھ پارٹ سیکنڈسپلیمنٹری امتحان 2017کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 22طلباوطالبات (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے11پاس اور 11فیل ہوئے۔کامیابی کا تناسب 50فیصد رہا۔ایم اے اردو پارٹ سیکنڈ سپلیمنٹری امتحان2017میں مجموعی طور پر 248طلباوطالبات امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 228پاس اور 20فیل ہوگئے ۔ کامیابی کا تناسب 91.94فیصد رہا۔ایم ایس سی باٹنی پارٹ سیکنڈسپلیمنٹری امتحان2017میں مجموعی طور پر 11امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 10پاس اور ایک فیل ہوگیا ۔ کامیابی کا تناسب 90.91فیصد رہا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر