قیام پاکستان کی طرح استحکام وطن کیلئے بھی بھر پور کردار ادا کرینگے، قائدین اہلسنت

قیام پاکستان کی طرح استحکام وطن کیلئے بھی بھر پور کردار ادا کرینگے، قائدین ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ سید مظہر سعید کاظمی، علامہ سید ریاض حسین شاہ، سید حامد سعید کاظمی ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاجزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ ہم وطن کے دفاع کے لئے ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں گے علماء مشائخ اہلسنت قیام پاکستان کی طرح استحکام وطن کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ڈی جی خان کے علاقہ مرشد آباد میں جماعت اہلسنت کے مرکزی نائب امیر اور روحانی پیشوا خواجہ محمد اکرم شاہجمالی ؒ کی یاد میں ڈی جی خان کی تاریخ میں سب سے بڑے تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو 8گھنٹے تک جاری رہا جس میں تقریباً 15ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی قائدین نے مزید کہا کہ دوقومی نظریے کے مخالفین دہشت گردوں کے سرپرست اور غیر ملکی ایجنٹوں کا کردار ادا کرتے ہو ئے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ ان کے مقابلے کے لئے اہل سنت کی تمام تنظیموں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اجتماع میں سابق صوبائی وزیز خزانہ سردار حسنین بہادر دریشک، رکن صوبائی اسمبلی احمد علی دریشک، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر امین الحسنات کے بھائی صاجزادہ ابوالحسن ازہری، خواجہ عامر فرید کوریجہ، مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی، قاری فیض بخش رضوی، سردار شاکر مزاری ، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مولانا محمد حسین سلطانی، مفتی محمد محسن فیضی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ خواجہ محمد اکرم شاہجمالی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر خواجہ محمد اکرم شاہجمالی کے صاجزاداگان فیض محمد شاہجمالی، محمد فخرالدین، محمد قمرالدین، محمد نورالدین اور محمد معین الدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد گرامی خواجہ محمد اکرم شاہجمالی کے مشن کو جاری رکھیں گے تعزیتی جلسہ میں خواجہ عبد المناف تونسوی، خواجہ راول معین کوریجہ، خواجہ غلام فرید کوریجہ، خوجاہ فیض رسول شاہجمالی، خواجہ تاج رسول شاہجمالی، الحاج ذوالفقار قادری، محمد ایوب مغل، مولانا محمد قاسم فیضی، صاجزادہ فیض المصطفی شاہجمالی، مولانا محمد شاہدسعیدی ، مولانا محمد اصغر فریدی ، خواجہ ضیا ء المصطفی، مولانا محمد اقبال گلزاری، مولانا عبد الصمد نقشبندی، پروفیسر غلام نصیر الدین شبلی، مولانا عبد الغفور منصور، قاری محمد یعقوب فریدی، صاجزادہ عاشق رسول شاہ ودیگر نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...