ملتان کو ر کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ پر تصویری نمائش کاافتتاح

ملتان کو ر کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ پر تصویری نمائش کاافتتاح

  



ملتان (پ ر) کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے جشن آزادی کے سلسلے میں ملتان کور کے زیر اہتمام دوسری تین روزہ تصویری نمائش *’’ آ سجاؤں رل یار ‘‘* کاافتتاح قلعہ کہنہ قاسم باغ پر کر دیا۔ ملتان کور کے زیر اہتمام لگائی گئی تصویری نمائش سے جنوبی پنجاب کی ثقافت اور تہذیب اْجاگر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ہو گی گندم کی سنہری بالیاں ہوں یا چاندی جیسی کپاس ملتان کے آم ہوں یا مظفر گڑھ کی کھجوروں کے باغات ان سب ذائقوں میں یہ سر زمین اپنا رس گھول رہی ہے ، گلے میں ٹلیاں باندھے اپنی دھن میں چلتے اونٹوں کے قافلے ان صحراؤں کی رونق ہیں اس دیس کے سب دریا اپنے اندر علاقائی رنگ لئے اسی کے پاس ہی آتے ہیں یہی وہ زمین ہے جہاں پانچوں دریا مل کر ایک ہوجاتے ہیں۔ اس تصویری نمائش کا مقصد جنوبی پنجاب کی تاریخ روایات طرز زندگی ، لوگوں کی ثقافت تہذیب اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں افواج کے کردار کو کیمرے کی آنکھ سے دکھانے کی کوشش ہے دمدمہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر لگائی گئی تصویری نمائش کو آج سے عام شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...