ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی 14روز بعد سرکاری ہسپتالوں سے ہڑتال ختم

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی 14روز بعد سرکاری ہسپتالوں سے ہڑتال ختم

  



ملتان(وقائع نگار) ینگ ڈکٹرز ایسوسی ایشن نے 14 روز بعد سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کردی ہے ‘ نشتر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے معمول کے مطابق ڈیوٹی دی‘ ہسپتالوں کے شعبہ آؤٹ ڈور کھل گئے ‘ جہاں مریضوں کا معمول سے زیادہ رش رہا ‘ وائی ڈی اے پنجاب کی کال پر وائی ڈی اے ملتان نے بھی نشتر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور ‘ آؤٹ ڈور وارڈز اور ایمرجنسی وارڈ میں ہڑتال ختم کردی ۔ وائی ڈی اے ملتان کے چیئرمین ڈاکٹر احسن چاون ‘ صدر ڈاکٹر فیصل عزیز ‘ ڈاکٹر علی رضا ‘ ڈاکٹر خضر حیات ‘ ڈاکٹر فاران ‘ ڈاکٹر عتیق ‘ ڈاکٹر محسن ممتاز‘ ڈاکٹر اعجاز‘ ڈاکٹر محمد کبیر ‘ ڈاکٹرمظاہر ‘ ڈاکٹر شعیب ‘ ڈاکٹر سرمد ‘ ڈاکٹر نوید‘ ڈاکٹر اجمل بزدار ‘ ڈاکٹر سہیل ‘ ڈاکٹر سعادت ‘ ڈاکٹر عالمگیر ‘ ڈاکٹر سمیع اﷲ ‘ ڈاکٹر ماجد ‘ ڈاکٹر ضیاء و دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں جس کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی ہے ‘ سنٹرل انڈکشن پالیسی پر نظر ثانی ‘ اکیڈمک کونسل کریگی ‘ پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار کی اسامیوں میں بمعہ مشاہرہ سالانہ 10 فیصد اضافہ کا جائزہ لیا جائیگا ‘ سال میں دو مرتبہ پوسٹ گریجوایٹ کی انڈکشن ‘ ایڈہاک ڈاکٹروں کی مستقلی ‘ 2013 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ‘ ڈاکٹروں کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایڈجسٹمنٹ ‘ ساہیوال میں خواتین ڈاکٹرز کی پروٹوکول ڈیوٹی لگانے والے دونوں اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری ‘ میڈیکل آفیسرز کی سینئر رجسٹرار کے طور پر ترقی ‘ ہڑتال کے دوران ڈاکٹروں کی برطرفی و تبادلے کے احکامات دو ہفتے میں واپس لینے ‘ دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں کو تحفظ دینے کے بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے سمیت اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔

ڈاکٹرز ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...