گاڑی سے بچے کو کچلے جانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

گاڑی سے بچے کو کچلے جانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

  



لاہور (نمائندہ خصوصی ) نواز شریف کی ریلی میں شامل گاڑی سے بچے کو کچلے جانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

میاں محمودالرشید نے جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں شامل گاڑی نے کمسن حامد کو کچل کر ہلاک کیا؟ توجہ دلاؤ نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیس کی اب کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...