صوبائی سرکاری ملازمین کے فنڈز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

صوبائی سرکاری ملازمین کے فنڈز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے بہبود فنڈ ارو تجہیز و تکفین کے فنڈز میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت گریڈ1سے گریڈ10تک ملازمین کا بہبود فنڈ 13سو روپے سے بڑھا کر1950(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

روپے کردیا گیا ،گریڈ11سے 16تک کے ملازمین کا 17سو روپے سے بڑھا کر2550روپے،گزٹیڈ ملازمین کا بہبود فنڈ میں1350سے بڑھا کر5250 روپے کردیا گیا گریڈ 18کے بہبود فنڈ کو6ہزار روپے سے بڑھا کر9ہزار روپے جبکہ گریڈ19سے 20تک ملازمین کے بہبود فنڈ کو8ہزار روپے سے12ہزار روپے کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1سے16تک کے ملازمین کی تجہیز و تکفین کے فنڈ کو6ہزار روپے سے بڑھا کر12ہزار روپے جبکہ گزٹیڈ ملازمین کے فنڈز کو10ہزار روپے سے بڑھا کر20ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

بہبود فنڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...