سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ

سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ

  



ملتان( وقائع نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹسٹ میں رجسٹریشن کی توسیع پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ‘ انٹری ٹسٹ 20اگست2017 سے ہوگا(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

جس کیلئے آن لائن طریقے سے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 جولائی مقرر کی گئی تھی ۔ متعدد امیدواروں نے یو ایچ ایس لاہور کو آگاہ کیا کہ وہ رجسٹریشن نہیں کروا سکے جس پر 15اور16 اگست کیلئے رجسٹریشن میں توسیع کی گئی ‘ امیدواروں کو خود یو ایچ ایس لاہور جا کر مینوئل ’دستی ‘ طریقے سے رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے جس پر گزشتہ روز 15 اگست سے عمل درآمد ہوا اور آج 16 اگست2017 آخری تاریخ ہے ‘ امیدواروں کو 1ہزار روپے لیٹ فیس جمع کروانا ہوگی اور ان کو کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے۔

انٹری ٹیسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...