بار بنچ تنازع‘ بار ایسوسی ایشنز کا 23 ویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

بار بنچ تنازع‘ بار ایسوسی ایشنز کا 23 ویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)باروبینچ تنازع میں ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے آج 23 ویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیاگیاہے۔ نیز چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات بارے ممبران کو آگاہ کیاجائیگا۔اس ضمن میں آج بھی ہائیکور ٹ ملتان بینچ اورسیشن وسول عدالتوں میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کیاجائیگااوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

ہوں گے دریں اثناء آج ساڑھے 10 بجے دن ڈسٹرکٹ بارہال میں احتجاجی اجلاس منعقد ہوگا جس میں وکلاء کو چیف جسٹس پاکستان سے ہونیو الی ملاقات کی تفصیلات بارے آگاہ کیاجائیگا۔دریں اثناء ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کے وفد نے گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی جس میں بارایسوسی ایشنز کی جانب سے بارکے خلاف اقدامات اورتحفظات کے ساتھ مطالبات کا بھی اظہارکیاہے نیز ملاقات کے بعد وفد واپسی کے لئے روانہ ہوگیاہے۔

عدالتی بائیکاٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر