حنیف اختر کاکیس بطور ڈین فیکلٹی آف کامرس لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن پر یونیورسٹی کا موقف مسترد

حنیف اختر کاکیس بطور ڈین فیکلٹی آف کامرس لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن پر یونیورسٹی ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے حنیف اختر کا کیس بطور ڈین فیکلٹی آف کامرس لاء اینڈ (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

بزنس ایڈمنسٹریشن پر یونیورسٹی کا موقف مسترد بھجوائی تھی کہ میرے ڈین شپ کے کیس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار اور ڈائریکٹر کوالٹی ڈاکٹر فاروق احمد نے ملی بھگت کر کے میرے نمبر کم کر دئیے تھے اور ایک منظورنظر جونیئر پروفیسر حنیف اختر کے نمبر زیادہ کر دئیے تھے جو یونیورسٹی کے پروفیسر بھی نہیں ہیں ۔اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری ایم ای ڈی کے ذریعے یونیورسٹی سے جواب طلب کیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنا جواب بھجوایا۔ یونیورسٹی کے اس جواب پر سیکرٹری مطمئن نہ ہوئے اور یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال کو ریکارڈ کے ساتھ لاہور طلب کیا مگران کا جواب مسترد کردیا اور گزشتہ روز سیکرٹری ایچ ای ڈی نے مراسلہ جاری؂ کرکے یونیورسٹی رجسٹرار کو ریکارڈ تین دن کے اندر پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ڈاکٹر شوکت ملک کو ان کی ملازمت کے دوران ان کے تمام عہدوں کا تصدیق شدہ ریکارڈ نہیں دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر شوکت ملک نے ایک اور درخواست وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ہے ۔

مسترد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...