سیف سٹی پراجیکٹ ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بھی کلیدی کردارادا کریگا،عبداللہ خان سنبل

سیف سٹی پراجیکٹ ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بھی کلیدی کردارادا کریگا،عبداللہ خان ...

  



لاہور (جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ سیف سٹیز پراجیکٹ نہ صرف سیفٹی و سیکورٹی بلکہ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ لاہور میں 1066 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا چکی ہے جبکہ 124 کلومیٹر کیبل بچھانے کا کام جاری ہے۔ لاہور میں چھ میں سے چار ڈویژنز میں کام مکمل ہے جبکہ صدر اور کینٹ ڈویژن کے کچھ حصوں میں کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ کے اندر این او سی جاری کرے گی تاکہ دیگر ترقیاتی کاموں پر مامور اداروں و محکموں کے کام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے اپنے اپنے پراجیکٹس و ترقیاتی سکیموں پر کام کرنے سے پہلے سیف سٹیز اتھارٹی کو رابطے میں لیں گے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز اطہر اسماعیل، اے ڈی سی عثمان خالد، پراجیکٹ مینجمنٹ سپیشلسٹ سیف سٹیز علی شمشیر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امجد چوہدری، اے ڈی سی آر ننکانہ عامر شفیق، اے سی آر آصف رضا ، اے ڈی سی جی لاہور راؤ امتیاز، اے سی سٹی عبداﷲ خرم نیازی، ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پی ایچ اے، لیسکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، روڈز، لاہور پولیس، ٹریفک پولیس سمیت سیف سٹیزاتھارٹی کے افسران و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...