موجودہ حالات میں ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے
لاہور (کامرس رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری نے بھی مسلم لیگ ن کی ریلی میں شرکت نہ کی بلکہ شمالی علاقہ جات کا رخ کیا کیو نکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے تاجر نمائندوں سے اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے بٹورے جا چکے ہیں جس پر تاجروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے جو اب مسلم لیگ ن کے لیے متحرک نہ ہو نگے ۔ ۔