نوازشریف کو ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کرنا چاہیے،قاری زوار بہادر

نوازشریف کو ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کرنا چاہیے،قاری زوار بہادر

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ جس ملک کے وزیر اعظم کے خاندان کے تمام افراد کرپشن میں ملوث ہوں اس کا اللہ ہی حافظ ہے کرپشن کے تمام راستے سابق وزیر اعظم ،ان کے خاندان اور ان کے رفقاء کی طرف جارہے ہیں اور ملک کے عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو کر فاقہ کشیوں اور خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت عالیہ کا فیصلہ دل سے تسلیم کرکے اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کرنا چاہیے۔ حکمران جماعت کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت اور اداروں کی بے قدری سے ملک سے سیاست اور جمہوریت کاجنازہ نکل جائے گا اگر حکمران جماعت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو دل سے تسلیم نہیں کرے گی اور کھلم کھلا ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرے گی تو عوام ایسے فرعون صفت آمر اور ڈکٹیٹر حکمرانوں کی اطاعت کیوں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اورمتکبر حکمران اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اللہ پاک تکبر کرنے والوں کو غرق کردیتا ہے ۔ سپریم کورٹ کو ازخود احتساب کا سسٹم بنا کر تمام کرپٹ افراد کو خواہ وہ بیورو کریسی سے ہوں یا سیاستدان انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی دفتر جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ نصیر احمد نورانی ،رشید احمد رضوی،ایم اے مہر،مفتی تصدق حسین ،مفتی جمیل رضوی ، قاری خلیل مہروی ،پیر غلام رسول نقشبندی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...