پاکستان کی تعمیر و ترقی سب کا مشترکہ مشن ہو ناچاہیے،سہیل محمود بٹ

پاکستان کی تعمیر و ترقی سب کا مشترکہ مشن ہو ناچاہیے،سہیل محمود بٹ

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 213کے چیئرمین سہیل محمود بٹ راڈو والے نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی اورخوشحالی ہم سب کا مشترکہ مشن ہونا چاہئے اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹائے اور ترقی وخوشحالی کا سفر مل کر طے کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کاسانجھا ملک ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے پاکستان کی تعمیر وترقی میں صنعتکاروں او رکاروباری افرادنے بھی اپنا بھرپور اور موثر کردارا دا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مسلم لیگ کی قیادت ملکی ترقی کے لئے دن رات کام کررہی ہے اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اپوزیشن بھی اس میں اپنا ہاتھ ڈالے اور تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کا کام کیا جائے ہر وقت کیڑے نکالنا کوئی اچھی بات نہیں ہے یہ وطن ہم سب کے بڑوں نے بڑی مشکلوں کے بعد حاصل کیا ہے اس لئے اس کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...