یوم آزادی کی تقریبات ،ڈریم گارڈنز کے زیر اہتمام شجر کاری مہم

یوم آزادی کی تقریبات ،ڈریم گارڈنز کے زیر اہتمام شجر کاری مہم

  



لاہور (جنر ل ر پو رٹر )یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ڈریمز گارڈنز کے زیر اہتمام شجر کاری مہم۔ لاہوریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جس کے بعد ننھے بچوں نے بھی پودے لگائے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈریمز گارڈن کے زیر اہتمام یوم آزادی کی خصوصی تقریب ہوئی۔ تقریب کے آغاز میں پھولوں میں لپٹے پاکستانی پرچم کو ہوا میں لہرا کر سلامی دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو ایوب صابراظہار، چیف ایگزیکٹو شیراز اے منو اور ڈاکٹر عاطف نے شجر کاری مہمز کا آغاز کیا۔

، جس کے بعد ننھے بچوں نے بھی پودے لگائے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے پانچ ہزار کے قریب پودے لگائے جائیں گے اور تین سال میں یہ ایک گھنا جنگل بن جائے گا۔تقریب میں آنے والے ننھے بچوں نے سفید اور سبز کپڑے زیب تن کر رکھے تھے ، تصاویر بنوائیں اور وطن کی محبت میں گیت بھی گائے۔ درخت جہاں زمین کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں وہی ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوتے ہیں۔ڈریمزگارڈنزنے یہ کاوش کرکے اپناحصہ ڈال دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...