مسلم لیگ(ن )عوام کے مسائل ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی،عزیز الرحمن چن

مسلم لیگ(ن )عوام کے مسائل ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) اندرونی انتشار کا شکار ہے، نواز شریف کے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔ بجلی کا ڈاؤن فال خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے دہشت گردی پر فوج کے اقدامات کو اپنے کھاتے میں ڈال کر میاں نواز شریف قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اصل مسائل کو چار سالوں میں حل نہیں کیا گیا۔ اشتہاری مہم سے گڈگورننس کا ٹنڈورا پیٹا گیازمینی حقائق کسی سے ڈھکے چھپے نہیں عوام کا معیار زندگی مزید پست ہو گیا ہے لوگوں کو دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ پنجاب میں اٹھائیس سالوں سے اقتدار میں رہنے والی مسلم لیگ ن صوبے کے عوام کے مسائل ختم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ پنجاب کو کئی صوبوں میں تقسیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بڑا صوبے ہونے کی وجہ سے انتظامی معاملات میں مشکلات ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1