پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاست آلودہ کرنے کی کوشش کی،رمضان صدیق

پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاست آلودہ کرنے کی کوشش کی،رمضان صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے یونین کونسل 97سبزہ زار کے نائب صدر رمضان بھٹی نے پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابو ں کی تعبیر ہے ان کی اس تعبیر کو میاں محمد نواز شریف نے مضبوط کیا ہے اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ قائد کے فرمودات کے مطابق پاکستان کی تعمیر و ترقی کا کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں انتشار کی سیاست کی بانی ہے اس جماعت نے پاکستان کی سیاست کو آلودہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

اگر یہ جماعت روڑے نہ اٹکاتی تو پھر آج پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہوتا لیکن ان کی وجہ سے ترقی کا یہ سفر رک گیا اور ایک منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو تیسری مرتبہ گھر بھیج دیا گیا ۔