سپیکر کی جانب سے نااہل وزیر اعظم کی ترجمانی مضحکہ خیز ہے،عبد العلیم خان

سپیکر کی جانب سے نااہل وزیر اعظم کی ترجمانی مضحکہ خیز ہے،عبد العلیم خان

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن پر نا اہل ہونے والے وزیر اعظم کی ترجمانی کا فریضہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے ادا کیا جانا مضحکہ خیز امر ہے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزراء اور سپیکر قومی اسمبلی کس حیثیت میں رائیونڈ کے سیاسی اجلاسوں میں شریک ہو رہے ہیں عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی اقتدار کی محرومی کا رونا رونے والوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں۔

،سٹاک مارکیٹ کریش ہو رہی ہے سرمایہ کار اپنا سرمایہ ملک سے باہر لے جا رہے ہیں جبکہ شریف خاندان آئین اور پاکستان کی سالمیت تک داؤ پر لگانے کے نعرے لگا رہے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نوا ز شریف اپنی اننگز کھیل چکے ہیں ان کی سیاسی پٹاری سے کچھ باہر نہیں آنے والا اور یہ محض کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر نئی سیاسی عمارت کھڑی کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ اور پاکستان کی وزارت عظمیٰ پر 3مرتبہ براجمان رہنے والوں کو اب عوام کو انصاف نہ ملنے کی یاد ستانے لگی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ اسی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عمران خان میدان عمل میں نکلے تھے جن کا یہی نواز شریف منہ ٹیڑھا کر کے مذاق اڑایا کرتے تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1