چیئرمین یونین کونسل82کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خصوصی تقریب

چیئرمین یونین کونسل82کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خصوصی تقریب

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی تقریبات کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اس سلسلے میں یونین کونسل 82کے چیئرمین راشد کرامت بٹ نے اپنی یونین کونسل میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی جس میں بڑے بزرگوں کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا ۔اس موقع پر راشد کرامت بٹ نے کہا کہ جس طرح سے مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا تھا ٹھیک اسی طرح سے اب یہی مسلم لیگ پاکستان کو مضبوط و فعال بنائے گی اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام کے دلوں میں میاں نواز شریف کی محبت کبھی کم نہیں ہو سکتی ہماری قیادت ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جو لوگ پارٹی کو کمزور سمجھ رہے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے اور ان لوگوں کو میاں نواز شریف کا لاہور کا استقبال بھی دیکھ لینا چاہئے ۔انہوں نے کہا ک ہم این اے 120کے ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور یہاں سے پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے لاہور کے عوام نے ہمیشہ شریف خاندان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے لاہور سمیت پورے ملک کے عوام کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف ہیں جنہوں نے ہر لمحہ صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...