وطن کیلئے جان دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے،اقبال چنڑ

وطن کیلئے جان دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے،اقبال چنڑ

  



لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام کو آپریٹو بنکوں اور کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے70 ویںیوم آزادی کو جس شایان شان طریقہ سے منایا گیا ہے ، تمام کو آپریٹو بنکوں اور کو آُپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں جشن آزادی کی تقریبات پرچم کشائی ، قومی ترانہ گا کر ا ور کیک کاٹنے سے کی گئیں۔ان منعقدہ تقریبات میںآزادی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیاجن کی قربانیوں سے آج پاکستان دنیا کے نقشہ پر نمایاں طور پر ایک مقام حاصل کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور ملک کے ہر اس شخص کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے ملک کی حفاظت اور دہشت گردوں کے خاتمہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا عظیم درجہ پایا۔قوم ان کی قربانیوں کو کبھی رائگا ں نہیں جانے دے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو بنکوں اور کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو جس انداز میں خوبصورت قمقموں اور آرائشی محرابوں سے منور کیا گیا نے ایک عظیم داستان کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1