(ن) لیگ پر برا وقت آیا تو ووٹ کی حرمت یاد آ گئی،مہرین انور

(ن) لیگ پر برا وقت آیا تو ووٹ کی حرمت یاد آ گئی،مہرین انور

  



لاہور( لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ووٹ کی حرمت کا درس دینے والے اس وقت کہاں تھے جب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری ہوا ، بے نظیر نے ان گنت بار کہا کہ ہمیں دھوکہ سے ہرایاگیا لیکن اس وقت سب خاموش رہے ، آج اگر کسی جماعت پر مشکل وقت آگیا ہے تو اسے ووٹ کی حرمت یادآگئی ہے۔

، ہر سیاسی جماعت ووٹ کی حرمت کے لئے کام کرے تو ووٹ کا تحفظ ہوسکے گا لیکن اپنے پر مشکل وقت آنے پر یہ ووٹ کی طاقت اور تقدس کا نوحہ پڑھنا درست نہیں ، سیاسی جماعتیں ہمیشہ ووٹ کی اہمیت کاخیال رکھتی ہیں لیکن کچھ سیاستدان اس وقت ہی ووٹ کی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرتے ہیں جب وہ مشکل وقت میں ہوتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...