ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا

ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا

  



لاہور ) پ ر)لاہور پریس کلب میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ کی تقریب، کشمیریوں کو غلام بنانے ، کمزور قوموں اور اقلیتوں کو دبانے والے بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تنظیم آزادی کشمیر کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 15اگست بھارت کے یوم آزادی پر ہونے والی یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔تقریب کی صدارت الحاج پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری صدر علماء ومشائخ اہلسنت نے کی ۔جب کہ مہمان خصوصی لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی تھے ۔تقریب سے مختلف دینی وسیاسی اور سماجی جماعتوں کے رہنماؤں علامہ محمد ممتاز اعوان ، علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر ، کشمیری حریت پسند رہنما علی عمران شاہین ، مولانا محمد یوسف احرار ، شیخ محمد نعیم بادشاہ ، مولانا محمد حنیف حقانی ، مولانارجیع اﷲ خان ، محمد شفیق رضا قادری ، مفتی عاشق حسین ، حافظ شعیب الرحمن ، مولانا محمد منسبو رحیمی ، علامہ یونس ریحان ، مولانا حسین احمد اعوان ، علامہ غفار الحسنین نقوی ، مولانا عبد الستار نیازی ، پیر جمشید احمد نورانی ، حاجی محمد ناصر ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، پیر ایس اے جعفری ، علامہ اصغر عارف چشتی ، حاجی محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے نہتے ومظلوم کشمیریوں پر بھارت کے وحشیانہ مظالم ، قتل وغارت اور بے دریغ خون ریزی پر شدید احتجا ج کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...