ہیلتھ ویک کے مثبت نتائج نکلیں گے: اسلام اسلم

ہیلتھ ویک کے مثبت نتائج نکلیں گے: اسلام اسلم

  



لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)ن لیگ کے ممبرصوبائی اسمبلی میاں اسلام اسلم ا وچیئرمین(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

میونسپل کمیٹی راشدرفیق چوہدری نے اسٹیڈیم لیاقت پورمیں جشن آزادی کے مختلف پروگرامزمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں،سیاسی وسماجی شخصیات کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہربھرمیں جشن آزادی جس ولولہ جوش وخروش سے منایاگیاہے۔اسکی مثال نہیں ملتی۔میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام سپورٹس کے17پروگرامزکامیابی سے منعقدکیئے گئے۔جس میں ممبران میونسپل کمیٹی اوراہلکاروں نے جان فشانی سے اپنے امورانجام دیے۔انہوں نے فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی رحیم یارخان ،دوسری لیاقت پور،رستم لیاقت پورکے مقابلہ میں اللہ آبادکے ارشدپہلوان کوپہلی،لیاقت پورکے علی کودوسری،ینگ شوٹرزفٹبال کوپہلی،روہی فٹبال کودوسری،لیاقت پورکبڈی ٹیم کوپہلی اوررحیم یارخان کودوسری،بہترین چراغاں نجی پرپنجاب بیکری کوپہلی،الفتح اورپاک نشان بیکری کودوسری،سرکاری عمارات پرچراغاں تحصیل ہسپتال پہلی،بلدیہ دوسری ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات اورکھلاڑیوں کوٹرافیاں،شیلڈزاورکیش پرائزپیش کیئے۔قبل ازیں میاں اسلام اسلم ایم پی اے نے راشدرفیق چوہدری کے ہمراہ شہربھرکی بیکریوں کاوزٹ کیا۔قبل ازیں میاں اسلام اسلم نے (ن)لیگی رہنماء چوہدری محمدرمضان ایم ڈی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔جس میں راشد رفیق چوہدری،چوہدری شوکت علی باوجوہ،خالدرفیق چوہدری،چوہدری محمدالیاس المکہ،چوہدری شاہدنذیر اورچوہدری یاسرنے شرکت کی۔دریں اثناء ایم پی اے نے تحصیل ہسپتال میں15اگست سے حکومت پنجاب کے ہیلتھ ویک پروگرام کاتحصیل ہسپتال میں افتتاح کیا۔انہوں نے ایک ہی جگہ اپنے مختلف طبی ٹیسٹ کرائے۔اس موقع پرانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس پروگرام کے مثبت دوررس نتائج برآمدہوں گے اس موقع پرایم ایس ڈاکٹریسین ملک،ڈاکٹرکاشف حمید،ظفراقبال پنسوتہ،خالدمحمودگجر،امجدزاہد،بوٹاوقاص،عابدجعفری بھی ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...