تاریکیوں کو روشنی میں بدلنے کیلئے کوشاں ہیں: نجیب اویسی

تاریکیوں کو روشنی میں بدلنے کیلئے کوشاں ہیں: نجیب اویسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمہ سٹہ ( نامہ نگار ) ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
کررہی ہے، مبارک پور 132کے وی کا گرڈ اسٹیشن ہے ہمارے کاموں کا منہ بولتا ثبوت ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکریٹری وایم این اے میاں نجیب الدین اویسی نے گرڈ اسٹیشن مبارک پور میں اویسی فیڈرکے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عہد کر رکھاہے کہ دیہی علاقوں کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جانی اور دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ اویسی فیڈرسے موضع ٹبی ڈاتا خان ،موضع رکرانی ،واہی حسین ،نور پور نورنگہ ،واحی جان محمد کے علاقے مستفید ہونگے ۔انہوں نے واپڈا حکام کو جلد کام مکمل کرنے پر مبارک باد دی اس موقع پر ایم پی اے میاں شعیب اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بجلی کی لوڈشیدنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اس کے علاوہ سڑکوں کا جال بھی بچھایا جارہا ہے جو دیہی علاقوں کی ترقی میں بہت اہم ہے ۔ممبر صوبائی اسمبلی سردار ملک خالدمحمود بابر وارن نے کہا کہ الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے اس موقع پر سابق ناظم چوہدری محمد شریف ،چےئر مین شفقت محمود عباسی ،رانا جمیل بیگ ،ایکسین محمد سبحان سومرو ،ایکسین آپریشن عبدالرؤف سنگھیڑا ،ملک محمد سلیم ،ملک فیض اللہ رنوجہ چےئر مین خیر پور ڈھا ،حاجی رحیم بخش ڈاونج ،ملک مشتاق ڈاونج کے علاوہ سیکنڑوں افراد نے شرکت کی ۔