کوٹ ادو ہسپتال جلد اپ گریڈ ہوگا: احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو ہسپتال جلد اپ گریڈ ہوگا: احمد یار ہنجرا

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرانے کہا ہے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کہ صحت مند قومیں ہی ترقی کے منازل طے کرتی ہیں،صحت مند افراد کی بدولت ہی صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے، پنجا ب حکومت عوامی صحت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے جس کا مقصد پورے پنجاب کی عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے ،تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹ ادو کو جلد ہی ڈسٹرکٹ ہسپتال درجہ دلایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں اپ گریڈیشن کے لئے زیر تعمیر عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ مظفر گڑھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی ، ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر اطہر فاروق ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پنجاب ڈاکٹر نجیب الرحمن چشتی، تحصیل ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز صحافی و دیگر افرا د بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ملکی سماجی ،معاشی پائیداری کا ضامن ہے اور صحت مند نسلوں سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے،افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کی تمام سرکاری ہسپتالوں میں معیاری کمپنی کی ادویات فراہم کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ شعبہ جات کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز عمارت کی تکمیل سے پہلے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھیج دئے جائیں گے تاکہ غریب شہری حکومت کے مفت علاج معالجہ کی سہولیات سے مفید ہو سکیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراڑی والا ریسٹ ہاؤس کے قریب بننے والے5سو بیڈ کے جدید ہسپتال کیلئے انہوں نے ورک مکمل کرکے حکومت پنجاب کو بھجوا دیا ہے جس پر عملی کام جاری ہے،تقریب سے چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...