سرائیکی خطے کی محرومیاں ختم کرینگے: جمشید دستی
پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان)آنے والے الیکشن میں منتخب ہو کر سرائیکی خطے کی محرومیوں کا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
ازالہ کریں گے۔سرائیکی وسیب کے عوام کا مقدر بدل کر رکھ دیں گے خطے کی غریب عوام صاف پانی، صحت، بجلی، گیس جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ان کی ان بنیادی ضروریات کے حق میں کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔ریاست کا کام تمام لوگوں کو یکساں سہولیات مہیا کرنا ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔یہاں امیر طبقہ امیر تر اور غریب عوام غربت وافلاس کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار جمشید احمد خان دستی نے حافظ محمد علی بھٹی اور حامد غوری عرف مونی معصوم سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی راج پارٹی عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آ کر غریب عوام کی فلاح وبہبود کے بے شمار منصوبے پیش کرے گی جس سے عوام تمام تر بنیادی سہولتوں سے مستفید ہونگے۔مہنگائی کا خاتمہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔