دھونی کارکردگی نہیں دکھاتے تو متبادل دیکھیں گے،بھارتی سلیکٹرز

دھونی کارکردگی نہیں دکھاتے تو متبادل دیکھیں گے،بھارتی سلیکٹرز
 دھونی کارکردگی نہیں دکھاتے تو متبادل دیکھیں گے،بھارتی سلیکٹرز

  



نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر منووا پرساد کہتے ہیں کہ اگر سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پرفارم نہیں کرتے تو ان کا متبادل دیکھیں گے ۔سری لنکا کیخلاف بھارتی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرساد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں سابق امریکی ٹینس سٹار آندرے اگاسی کی کتاب پڑھی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی اصل زندگی 30 برس کے بعد شروع ہوئی ،اس سے قبل وہ صرف دو یا تین بار جیتے تھے، اس وقت ان پر عمر کے سبب میڈیا کی جانب سے بہت دباؤ تھا مگر اس کے باوجود وہ 36 سال کی عمر تک کھیلے اور متعدد گرینڈ سلم جیتے،ہمیں نہیں معلوم کہ کب کیا ہو جائے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر کوئی اتنا خوش قسمت ہوتا ہے ، ہم سب سٹیک ہولڈرز ہیں اور چاہتے ہیں کہ ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے،اگر دھونی پرفارم کرتے ہیں تو کھیلیں گے تاہم اگر انکی کارکردگی نہیں ہو گی تو ہم ان کا متباد ل دیکھیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...